سوات بریکوٹ، سوات کے تحصیل بریکوٹ میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع شروع ہوگیا، تین روزہ تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں تبلیغی حضرات سمیت مسلمان شریک ہیں، صوبہ خیبر پختونخوا اور ملک بھر سے اجتماع میں شرکت کرنیوالوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، تبلیغی اجتماع کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،
چار سو پولیس اہلکار اور دو ہزار رضاکار سیکورٹی پر معمور ہیں،ا سکے علاوہ فائر بریگیڈاور ایمبولینس کے گاڑیاں بھی موجودہیں جبکہ ایدھی ایمبولینس بھی اجتماع میں کھڑی ہیں، تبلیغی اجتماع نماز عصر کے بعد شروع ہوا ، اور ہفتہ کے دن صبح اٹھ بجے ختم ہوگا، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جمیل نے کہا کہ اسلام بڑی قربانیوں کے بعد ہم تک پہنچا ہے، پاکستان کے تمام مسلمان اس دین کے سربلندی کیلئے او ردین کا پیغام دینے کیلئے پورے دنیا تک پہنچنے کیلئے اگے ائیں ، انہوں نے کہا کہ کامیابی او رسرفرازی اسی دین کے بدولت ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے عروج اسی دین کے بدولت حاصل کی تھی اور دین سے دوری کی وجہ سے زوال کا شکار ہوئے ۔
450 total views, no views today


