سوات،سوات کے علاقہ منگلور کے رہائشی ہومیوپیتھک ڈکٹر سیدافضل شاہ کے پانچ معصوم بچے ایک خطرناک مرض میں مبتلا ہیں،اس حوالے سے مذکورہ شخص نے سوات پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کے آٹھ بچے ہیں جو تیرہ سال کی عمر تک پہنچ کر اس مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں اوراب تک یہ مرض ان کے تین بچوں کی جان لے چکاہے اور اب مزیدپانچ بچوں کو ان بیماری نے لپیٹ میں لے رکھاہے
،انہوں نے کہاکہ اب تک جتنا ہوسکا بچوں کا علاج کرایا مگر علاج جاری رکھنے کی مزیداستطاعت نہیں رکھتا ،انہوں نے کہاکہ ایک ایک بچے کے مکمل علاج پر کثیررقم خرچ ہوتی ہے جس سے میں قاصر ہوں،انہوں نے کہاکہ اب تک تین پھول جیسے بچے اس مرض کی وجہ سے کھوچکاہوں ایک طرف ان کا غم اوردوسری طرف بیماری میں مبتلا پانچ بچوں کو دیکھ دیکھ دل خون کے آنسورورہا ہے،انہوں نے حکومت اوردیگراعلیٰ حکام سے بچوں کے علاج کے سلسلے میں مالی مددکی اپیل کی ہے،انہوں نے کہاکہ تعاؤن کرنے والے لوگ 03459526901اوریا0946730877پررابطہ کریں۔
552 total views, no views today


