سوات، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان اتوار کے روز خوازہ خیلہ میں سیاسی اجتماع سے خطاب کریں گے، پی ٹی ائی ذرائع اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر حیدر علی خان کے مطابق پارٹی کے سربراہ عمران خان اتوار کے روز دو بجے خوازہ خیلہ گراؤنڈ میں ایک سیاسی جلسہ سے خطاب کرینگے، وہ ڈاکٹر حیدرعلی کے انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک روزہ دورہ پر ائیں گے
،ان کیساتھ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، اعظم سواتی، دیگر صوبائی وزراء بھی ہونگے، عمران خان کے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے تحریک انصاف حلقہ این اے تیس کے ایم این اے مراد سعید نے کار ریلی بھی نکالی، اسی حلقہ پر الیکشن چوبیس اپریل کو ہوگا۔
433 total views, no views today
Comments


