مینگورہ،ڈیڈ لائن گزر گئی ورکنگ فوکس سکول سے بر طرف کئے جانے والے ملازمین تاحال بحال نہ ہوسکے چھ ماہ کی تنخواہ بھی بند،بر طرف ملازمین کا اہلخانہ سمیت احتجاج اور بھوک ہڑتال کا فیصلہ وزیر اعلی پرویز خٹک اور سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کے بھرتی کئے ہوئے ملازمین نوکریوں سے لطف اندوز اور باقاعدہ تنخواہیں لے رہے ہیں جبکہ قومی وطن پارٹی کے بھرتی کئے ملازمین کو سیاسی انتقام کے
طور پر نوکریوں سے فارغ کردیا ہے لوگوں کا کہنا ہے تحریک انصاف کا انصاف صر ف غریب عوام کیلئے ہے غریب لوگوں کو سیاسی انتقام کے طور پر ملازمتوں سے فارغ کرنا معنی خیز ہے تحریک انصاف کے بھرتی کئے ہوئے ملازمیں کو بھی فارغ کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو۔دوسرے طرف برطرف کئے جانے والے ملازمین نے اہلخانہ سمیت بھرپور احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو چند روز میں متوقع ہے
543 total views, no views today


