مینگورہ،مینگورہ شہر،اے این پی کو دھچکہ لگ گیا،مرحوم حاجی رحمانی گل کا خاندان اے این پی سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگیا اس سلسلے میں گزشتہ روز کالج کالونی میں واقع حاجی رحمانی گل کے حجرے میں پروقار شمولیتی تقریب منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی (ق) لے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
انتخاب خان چمکنی نے کہامسلم نواز گروپ نے ہمیشہ پختونو کی نسل کشی کی ہے عابد شیر علی خود چور ہے پختون قوم کبھی بھی چور یا دہشت گرد نہیں رہے بلکہ پختون قوم کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ان حالات میں مسلم لیگ(ق) کے جھنڈے تلے متحد ہونے کی ضرورت ہے پاکستان اور مسلم لیگ لازم وملزوم ہے انہوں نے کہا اسمبلی میں ڈومیسٹک رولز کے نام پر قانون لاگو کیا جارہا ہے جسمیں بچے اپنے والدین کی خلاف رپورٹ درج کرسکے گی لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ہم ہر اس قانون کی مخالفت کرینگے جو اسلام اور پاکستان کے خلاف ہو۔انہوں نے مزید کہا اگر پرویز مشرف چوہدری شجاعت کے فیصلوں پر عمل درامد کرتے تو اج انہیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ۔انتخاب چمکنی نے سنیئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور مجرموں کو جلداز جلد بے نقاب کرنے مطالبہ کیا۔تقریب سے ضلعی صدر حاجی زرین گوجر انجینئر انعام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
410 total views, no views today


