کالام ،کالام کے نمائندہ وفد کا صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور وزیر مذہبی امور حبیب الرحمن خان سے ان کے آفس پشاور میں ملاقات کی ،وفد کی قیادت سابق ناظم کالام حبیب اللہ ثاقب نے کی وفد میں ملک معنوی ، ملک غزن خا ن، ملک عبدالروف ،ملک فضل وہاب بھٹو شامل تھے وفد نے صوبائی وزرا ء کو کالام کے جملہ مسائل سے آگاہ کیا
وفد کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد سے آج تک بحرین تا کالام ، اوشو مٹلتان اور اورتروڑ گبرال روڈ خستہ حالی کا شکار ہیں جس پر کسی قسم کا کوئی کام آج تک شروع نہیں کیا گیا علاقے میں تعلیم صورتحال انتہائی خراب ہے گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول کالام ،گورنمنٹ ہائی سکول مٹلتان،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالام میں سٹاف کی شدید کمی اور بعض سکولوں میں اسٹاف نہ ہونے کی برابر ہے سول ہسپتال کالام میں ڈاکٹر سمیت دیگر اسٹاف بھی نہیں ہے علاقے میں بجلی سیلاب سے کے بعدمنقطع اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔ ان تمام مسائل کی وجہ سے کالام کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وفد نے صوبائی وزراء سے مطالبہ کیا کہ کالام میں آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے بلدیہ کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسلئے میونسپل کمیٹی بحرین کا برانچ اور خیبر بینک کا شاخ کالام میں کھولا جائے صوبائی وزرا ء نے کالام وفد کے مسائل سن کر فوری طور پرحل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کوہدایات جاری کئے ۔
540 total views, no views today


