مینگورہ،ورکنگ فوکس گرائمرسکول کے برطرف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،موجودہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی، گذشتہ روز فوکس گرامرسکول مینگورہ کے برطرف ہونے والے درجنوں ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اورصوبائی حکومت ،عمران خان اوروزیراعلیٰ پریزخٹک کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے ،
جہاں خطاب کرتے ہوئے فرہادعلی باچا،بحرام خان،سجادعلی اوربرطرف ہونے والے دیگر ملازمین نے کہاکہ انہیں سات ماہ قبل فوکس گرائمرسکول میں بھرتی کیا گیا اس دوران وہ بڑی جانشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے رہے تھے مگرانہیں ایک ماہ کی بھی تنخواہ نہیں ملی،انہوں نے کہاکہ جب ہم نے تنخواکا مطالبہ کیا تو ہمیں حق دینے کی بجائے برطرف کردیا گیا جو انتہائی ظلم وزیادتی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے جس اہلکاری کو نوکریا دی تھی انکو تنخواہیں ملی ہیں لیکن ورکنگ فوک گرائمر سکول کے اہلکاروں کو ابھی تک ننخواہیں نہیں ملی ، انہوں نے کہاکہ عوام سے انصاف کے نام پر ووٹ لینے والی پی ٹی آئی اگر اسے انصاف کہتی ہے تو یہ انصاف نہ عوام کو اورنہ ہی ہمیں منظورہے،انہوں نے کہاکہ یہ پی ٹی آئی کی تبدیلی ہے کہ پہلے تو ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں اورجب کوئی اپنا جائز حق مانگتا ہے تو انہیں فارغ کردیا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہماراقصورصرف یہی ہے کہ ہم نے حق کیلئے آوازاٹھائی ،یہ کہاں کا انصاف ہے کہ حق کیلئے آوازاٹھانے والوں کی دادرسی کی بجائے ان پر مظالم کے پہاڑ توڑدئے جاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبے حل نہ کئے گئے تو ہم مزید احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے ۔
512 total views, no views today


