کبل،جوڈیشل کمپلکس کبل کے عدالت میں پیشی کے بعد پولیس کی نگرانی میں دارلامان جانے والی خاتون پر علی گرامہ کے مقام پر شوہر اور سسر نے ملکر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں خاتون مسمات جمیلہ اور اسکی بیٹی سات سالہ سفنا زخمی ہوگئی جس کو طبی امداد کیلئے کبل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا جہاں انہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد دی گئی
لیکن بچی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث بچی دم توڑ گئی واقعے کے دوران خاتون کی حفاظت پر مامور سپاہی ذیشان نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ملزمان نادر ولد بیلادر اور بلادر ولد غلام بہاد رساکنان ہزارہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا بتایا جاتا ہے کہ مسمات جمیلہ اور اسکے شوہر نادر کے درمیان گذشتہ عرصہ سے عدالت میں کیس چل رہا تھا ادھر اہلیان علاقہ نے پولیس کے دلیرانہ کارروائی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے سپاہی ذیشان،لیڈی پولیس راحت اور ایس ایچ او کبل محمد اقبال نسیم کو خراج تحسین پیش کیا کیونکہ دونوں جانب سے فائرنگ کے دوران سپاہی ذیشان نے جرات مندانہ کارروائی کے بدولت خاتون کو بچانے سمیت ملزمان کو بروقت گرفتار کرلیا انہوں نے محکمہ پولیس کے بالا حکام سے اپیل کی کہ وہ جان پر کھیلنے والے سپاہی ذیشان لیڈی پولیس راحت اور ایس ایچ او کبل محمد اقبال نسیم کی ترقی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔رپورٹ الطاف حسین سوات نیوزڈاٹ کام
682 total views, no views today


