مینگورہ،تین اضلاع کو ملانے والامینگورہ سے جامبیل کلیل کنڈاؤ تک روڈ کھنڈرات کا منظرپیش کررہا ہے ،ہرحکومت نے وعدہ کیا مگر عملی کام کسی نے نہیں کیا،سوئی گیس کا منصوبہ بھی ادھوراپڑاہے ،دس کی مہلت دیتے ہیں کام شروع نہ ہوا تو آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیار کریں گے،ان خیالات کا اظہار مذکورہ علاقو ں کے مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے
افرادمحمدعالم،عبداللہ یوسفزئی،سابق ناظم شفیع الدین ،شیررحمان ،عاصم خان اوردیگرنے سوات پریس کلب میں سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مینگورہ شہر سے جامبیل اورکلیل کنڈاؤ تک روڈ کی حالت اس قدر ناگفتہ بہہ ہے کہ وہ مزید استعمال کا قابل نہیں رہا،اہلیان علاقہ نے ہردور میں حکومت اوردیگراعلیٰ وذمہ دار حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرائی اس طرف سے صرف وعدے ہوئے مگر کسی نے بھی عملی کام نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ روڈ کی حالت روزبروز بگڑتی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ سوات،شانگلہ اوربونیر کو ملانے والا یہ روڈ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کرداراداکرسکتا ہے کیونکہ یہاں پر بہت ہی خوبصورت اوردلکش علاقے موجودہیں مگر روڈ کی بدحالی کی وجہ سے لوگ ان علاقوں کودیکھنے سے محروم ہیں،انہوں نے کہاکہ روڈ کی انترصورتحال کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ،یہ علاقے اگرچہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے صرف چندکلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے مگرگھنڈرنما روڈ کی وجہ سے وہاں تک پہنچنے میں گھنٹوں کا وقت لگتا ہے،انہوں نے کہاکہ ریاستی دور کے بعد اس روڈ کی طرف کسی بے توجہ نہیں دی ہے یہی وجہ ہے کہ اس روڈ میں پچاس میٹر ٹکڑہ بھی صحیح حالت میں نہیں اورجب بارش ہوتی ہے تو اس وقت یہ روڈ تالاب کا منظر پیش کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ روڈ کی تعمیر ومرمت اورسوئی گیس منصبے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکومت کو دس دن کی مہلت دیتے ہیں اگرکام شروع نہ ہوا تو آئندہ کیلئے لائحہ عمل تیارکریں گے ،اس موقع پر رضاء اللہ ایڈووکیٹ،شاکراللہ خان عرف شاہ خان،جہانگیرخان اوراہلیان علاقہ کی کثیر تعدادبھی موجود تھی،انہوں نے کہاکہ اہل علاقہ نے تینتیس رکنی بااختیارایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو اس سلسلے میں حکام سے ملاقاتیں کرے گی،پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے ترجمان اخترخان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس روڈ کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام سے رابطے کئے ہیں جس پر جلد کام شروع ہوجائے گا تاہم اگر کام شروع نہ ہوا تو وہ اہلیان علاقہ کے ساتھ شانہ بشانہ رہیں گے۔
507 total views, no views today


