خوازہ خیلہ، سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں سیمنٹ سے بھرے ٹرالر پیچھے اتے ہوئے دو افراد پر چڑھ دوڑا ، ایک شخص موقع پر جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا، خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ بازار میں سیمنٹ سے بھرا ٹرالر جس کو مزدور خالی کررہے تھے کہ اسی دوران وہ پیچھے کی طرف انا شروع ہوگیا ، جس کی وجہ سے ایک مزدور عدالت خان ولد پیرداد خان سکنہ بر کلے خوازہ خیلہ ٹائروں
کے درمیان اکر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص شبیر ولد یارباچا سکنہ اسالہ زخمی ہو گیا، پولیس نے ٹرالر ڈرائیور رحمت اللہ ولد خطاب گل کو حراست میں لے لیا۔رپورٹ محمد شیر سوات نیوزڈاٹ کام
425 total views, no views today
Comments


