سوات، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر ، ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مخالفین کھلے دل سے شکست کو تسلیم کرتے ہوئے ہمارے مینڈیٹ کا احترام کریں ، اگر کسی کے پاس ہمارے حوالے سے یا کسی دوسرے کے حوالے سے کرپشن کے کوئی ثبوت ہیں وہ سامنے لائیں ، اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں
، ہم عوام کی بے لوث خدمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، پی کے 86 میں دھاندلی کے الزامات حقیقت کے برعکس ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت اور میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا ، فضل حکیم خان نے کہا کہ سوات کے تمام علاقوں میں کارکنوں کی رائے اور مشورہ سے یکساں طور پر ترقیاتی کام کرینگے اور کسی کو نظر انداز نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت سوات جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ، عام انتخابات کی طرح پی کے 86 کے عوام نے بھی ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے اور ہم عوام کے مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ علاقہ سے کرپشن ، بد عنوانی کیخلاف ہماری حکومت کی جدوجہد جاری رہے گی اور کرپشن میں ملوث لوگوں کیلئے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں اور اگر جہاں پر بھی شکایت ملی تو وہاں پر سختی سے کارروائی کی جائیگی ، انہوں نے ضلعی محکموں کے حکام پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل و مشکلات کے ازالے کیلئے تندھی سے اقدامات کریں ، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پانچ سالہ مدت پوری کریگی ۔
436 total views, no views today


