سوات،سوات کے تحصیل کبل سرسینئی میں دوکٹ ادبی کاروان کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ ، مقامی اور دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے شعراء نے امن کے حوالے سے اپنے اشعار سنائیں سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے چوبیس کلومیٹر دور تحصیل کبل کے گاؤں سرسینئی میں مقامی ادبی تنظیم کے زیرے اہتمام مشاعرہ منعقد ہوا جس کے صدارت ملاکنڈکے سینئر شاعر اقبال شاکر تھے
جبکہ میزبان سکندرشاہ سکندر تھے ، مشاعرے میں مقامی نوجوان شعراء نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی او ر انہوں نے امن کی اہمیت اور پشتونوں کو درپیش مسائل پر اشعار کہیں جن کو آئے ہوئے مقامی سامعین بے بہت پسند کیا، مشاعرے میں پہلی مرتبہ کبل تھانے کی ایس ایچ او نے محمد اقبال نسیم نے شرکت کی اور اپنے اشعار سنائیں جن کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ مشاعرے میں سوات الم گنج سے تعلق رکھنے والے حنیف قیس نے کہا کہ ہم نوجوان شعراء کی خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کو حوصلہ افزائی اور شاعری کو بہتربنانے کے لئے ہر وقت تیار ہے انہوں نے کہاکہ شعراء نے ہر وقت میں اپنی قوم کی آواز کو بلند کیا اور یہ لوگوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں، مینگورہ سے تعلق رکھنے والے شاعر ظفرعلی ناز نے کہاکہ اس طرح محفل مشاعرے بہت دنوں بعد منعقد ہوئے او اس کی وجہ اس علاقے میں امن وامان کی خراب صورتحال تھی ہم امید رکھتے ہیں مقامی ادبی تنظیمیں اس طرح کے پروگرام منعقد کرتے رہنگے ، مشاعرے کے صدراقبال شاکر نے کہا کہ سوات کایہ علاقہ سرسبزہے یہاں ہرطرف ہریالی ہیں ہوا صاف ہے اور گاؤ ں کا رومانی ماحول ہے اور یہاں حالات بھی ایسے گزرے ہیں ہیں کہ حساس لوگوں کو شاعر بنارہے ہیں اس لئے تویہاں بہت ہی اچھے اچھے شاعر ہیں اور دنیاسے اوجل ہے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ہر ماہ باقاعدہ شعراء کی ادبی تنقیدی پروگرام ہونے چاہئے، مشاعرے میں بہت سارے شعراء نے اپنے کلام پیش کئے جن میں حنیف قیس، اقبال شاکر، ظفرعلی ناز ، سنکدرشاہ سکندر، ممتاز علی یوسفزئی، احمد حسین ندیم،عطاء الرحمان عطاء، شمس الرحماشمس، معظم شاہ معظم ، مرتضی شاہ ارمان، بہادرخان بہادر، قادرخان سیال، محمدانور نگار نسیم یوسمفزئی ،ثالث یوسفزئی ، حبیت الرحمان افگار، عبدلالغفور غفور اور کئی نوجوان شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔
509 total views, no views today


