مینگورہ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمدزیب خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کو اعتماد میں لئے بغیر اوپر سے مسلط ہونے والے فیصلوں کی وجہ سے پارٹی انتشار کا شکارہوسکتی ہے،ہم نے ایک نظریہ کے تحت پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اورسترہ سال تک اس کیلئے کام کیا آئندہ بھی پی ٹی آئی میں رہیں گے مگر عمران خان کو چاہئے کہ اوپرسے فیصلے مسلط کرنے والوں سے بازپرس کرکے کارکنوں کی بے چینی دورکریں،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے سنا ہے کہ حلقہ پی کے 86کیلئے کسی اور سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے شخص کو لاکر انہیں ٹکٹ بھی دیا جائے گااس فیصلہ سے کارکنوں میں کافی تشویش اوربے چینی پھیلی ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کے صوبائی صدر اعظم سواتی کو چاہئے کہ پہلے وہ صوبہ بھر کی تمام ضلعی تنظیموں کو بلا کر ان سے اعتما دکا ووٹ لیں ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کونظر اندازکرنا اور انہیں اعتماد میں لئے بغیر فیصلے مسلط کرنا سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہاکہ غلط فیصلوں کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے بلکہ اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی،انہوں نے کہاکہ اس سے افسوس کی بڑی بات اور کیا ہوگی کہ کئی مرتبہ ہماری پارٹی کے وزراء نے سوات کا دورہ کیا مگر ان کے جانے کے بعد ہمیں پتہ چلا ہمیں ان کی آمد تک سے آگاہ نہیں کیا گیا ،انہوں نے کہاکہ انٹراپارٹی الیکشن سے لے کر جنرل الیکشن تک ہم نے جو جدوجہد کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مگر ہماری قربانیوں کو نظراندازکیا گیا،انہوں نے کہاکہ پارٹی نہیں چھوڑوں گا مگر پارٹی کے اندررہ کر حقوق کیلئے کوشش اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا،انہوں نے پارٹی کے چیئرمین عمران خان سے اپیل کی کہ وہ مرضی کے فیصلے کرنے والوں سے بازپرس کریں،ان موقع پر عمران خان،قجرخان،عبداللہ،عثمان علی خان، عزیزالرحمان ،محبوب ،سلمان،اکبرعلی خان اورپارٹی کے دیگر عہدیداروکارکن بھی موجود تھے۔
852 total views, no views today


