مینگورہ،سوات کے تحصیل مٹہ کے علاقہ گاؤں بیدرہ کا رہائشی مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے دریا میں گرنے سے جاں بحق،محمد خان دریا کے کنارے شکار کر رہا تھا کہ دریا میں گر گیا۔لاش ورثاء کے ھوالے کردی گئی،گزشتہ روز بیدرہ کا رہائشی محمد خان ولد زر خانسکنہ بیدرہ دریا کے کنارے شکار کررہا تھا کی دریا میں گر گیا،گزشتہ صبح محمد خان کی لاش ننگولئی کے مقام پر ملی جسے ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا۔
مٹہ بازار میں سواریوں کے معاملے پر ڈرائیور اپس میں لڑ پڑے،دو افراد زخمی ۔ایک شخص گرفتار۔گزشتہ روز مٹی محمد خان مارکیٹ میں سواریوں کے معاملے پر ڈرائیور سلطان روم اور طاہر شاہ کی درمیان لڑائی ہوئی ۔اس دوران ظاہر شاہ نے چاقو کے وار کرکے سلطان روم اور اس کے بیٹے کو شدید زخمی کردیا،مٹہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم ظاہر شاہ کو گرفتا ر کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
433 total views, no views today


