سوات، سوات کے تحصیل چارباغ میں خودکش دھماکہ کرنے والے حملہ آور کے ساتھی کی تلاش دوسرے روز بھی جاری ہے، سیکورٹی فورسز اور سوات پولیس مشترکہ طورپر سرچ اپریشن کررہے ہیں، چارباغ کے مختلف محلوں میں سرچ اپریشن کے دوران مقامی لوگوں سے حملہ آور کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق کل رات کو بھی پورے علاقہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں
نے اپنے تحویل میں لیا تھا اور تلاشی اپریشن جاری تھا، چارباغ میں ڈاکٹر فاروق جو امن کمیٹی کے رہنماء بھی ہے ان کو خودکش حملہ آور نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن ان کی خودکش جیکٹ ٹارگٹ سے پہلے پھٹ گئی اور ڈاکٹر فاروق سمیت تمام لوگ اس سانحہ میں بچ گئے تھے، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ خودکش حملہ آور کون تھا اور اس دھماکے میں کتنی بارود استعمال کی گئی
528 total views, no views today


