مینگورہ، ڈیڈک چیئرمین سوات اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امیر اور غریب کے لیے ایک قانون ہوگا ترقیاتی منصوبوں سے کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ کردیا ہے، قومی خزانیکی پائی پائی تعمیراتی منصوبوں پر خرچ ہوگی، غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا دور گزر چکا ہے ، صوبائی حکومت محنت کشوں کے حقوق کیلئے اقدامات اُٹھارہی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ آل ملاکنڈ ڈویژن بلڈنگ پینٹرز یونین کے زیر اہتما م خواجہ آباد پانڑ میں یوم مزدور کے حوالے سے مزدوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معراج البنی، احمد شاہ، ،عقلمند اور دیگر نے خطاب بھی کیا، انہوں نے کہا کہ محنت کش کسی بھی شعبہ کی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔مزدور اپنے جائز حقوق کیلئے کسی کورشوت نہ دیں ، انشاء اللہ کرپٹ عناصر کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ محنت کش اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیں اور نماز وں کی ادائیگی کریں انشاء اللہ انہیں ذہنی سکون اور ان کی کمائی میں برکت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غریب طبقہ کے لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ تقریب کے آخر میں پریس کلب تک ریلی نکالی گئی
446 total views, no views today


