مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ قوم کے ساتھ نوے دنوں میں تبدیلی لانے کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے،قیام امن کی خاطر ہم بھی مذاکرات کے حامی ہیں اورہماری پارٹی اس مقصد کیلئے ہر قسم تعاؤن کرنے کیلئے تیا رہے،موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے اہل سوات کومحرومی اورمایوسی کے سواء کچھ نہیں ملاہے یہی وجہ ہے کہ ان کا حکومت پر
سے اعتماداٹھنے لگا ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مینگورہ میں پارٹی راہنماؤں شجاع الملک اورفیع الملک کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب اور ڈیوا فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام سپورٹس میلہ کے افتتاحی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع اے این پی،جے یو آئی اوربرسراقتدارپارٹی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے متعددافرادنے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی،افتاب احمدخان شیر پاؤ نے کہاکہ جب حکومتی پارٹی سے لوگ ناطہ توڑرہے ہو تواس کا مطلب ہوتا ہے کہ ان کا اپنی پارٹی اوراس کی حکومت پر اعتمادنہیں رہا،انہوں نے کہاکہ نوے دنوں میں تبدیلی لانے اورعوامی مسائل کوحل کرنے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک سال گزرجانے کے باجود بھی کچھ نہیں کیا،عمران خان غیرضروری ایشواٹھا رہے ہیں حالانکہ انہیں عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اب اپنے وزراء پر بھی اعتماد نہیں رہا یہی وجہ ہے کہ وہ ان کی کارکردگی پر تنقیدکررہے ہیں،لوڈشیڈنگ،مہنگائی،بے روزگاری اوردیگر مسائل ومشکلات نے عوام کو زندہ درگورکردیا ہے مگر پی ٹی آئی کو اس کا ذرہ بھر احساس نہیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے دوران سوات میں بھاری مینڈیٹ لیا مگر عمران خان اس مینڈیٹ کا احترام کرنے کی بجائے یہاں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ کرنے کے درپے ہیں،اس کے علاوہ عمران خان نے صوبہ خیبرپختونخوامیں ایک ارب پودے لگانے کا وعدہ کیا مگر پورے صوبے میں صرف ایک پودالگایا اور پھرخاموشی اختیار کی اسی طرح سوات میں تین سوپچاس ڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا حالانکہ پورے سوات کا رقبہ تین سو تیس کلو میٹر ہے لہٰذہ انہیں ہر ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر ڈیم بناناپڑے گا جو ایک ناممکن کام ہے،انہوں نے کہاکہ صحت کا انصاف،تعلیم کافروغ اورعوام کو انصاف کی فراہمی کے نعرے صرف خالی خولی وعدے ثابت ہوگئے عملی طورپر کوئی کام نظر نہیں آرہا ہے پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ایک اینٹ کاکام بھی نہیں ہواجو ایک حیران کن اورقابل تشویش امر ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے وزار ء پر کرپشن کا الزام لگا کر ہٹایا مگر کرپشن کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے یہ ہے ان لوگوں کا انصاف اور تبدیلی کا نعرہ ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے عوام کو مایوس کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا اس حکومت پر سے اعتماداٹھنے لگا ہے،انہوں نے کہاکہ قیام امن کی خاطر ہم بھی مذاکرات کے حامی ہیں اور اس مقصد کیلئے قومی وطن پارٹی ہر قسم کا تعاؤن کرنے کو تیا رہے،انہوں نے کہاکہ سوات کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،اس موقع پر سکندرشیرپاؤ،بخت بیدارخان،فضل رحمان نونواورپارٹی کے دیگرصوبائی وضلعی عہدیداراورکارکنوں کی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔
416 total views, no views today


