سوات،ایل آ ر بی ٹی ہسپتا ل اوڈیگرام میں ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں آنکھ کی تبدیلی کا پہلاکامیاب آپریشن،خاتون مریضہ کے آنکھ کی کامیاب اپریشن کے بعد بینائی لوٹ آئی ، اپریشن کے بعد خاتون اب ٹھیک طریقے سے دیکھ سکتی ہے ،انچارج ایل آر بی ٹی ہسپتال ڈاکٹر محمد عمران خان ،تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ اوڈیگر ام میں آنکھوں کے مفت ہسپتال ایل آر بی ٹی میں آنکھ کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن ہوا
جو ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا سوات میں ایل آربی ٹی ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر عمران نے کامیاب اپریشن کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اپریشن کامیاب رہا اور یہ ملاکنڈ ڈیوثرن کے تاریخ میں آنکھ کے تبدیلی کا پہلا اپریشن تھا اُنہوں نے کہا کہ اس اپریشن میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد سعید خان بھی حصہ لیااُنہوں نے مزید کہا کہ آنکھ کے تبدیلی کے اپریشن کو طبی لحاظ سے کار نیا کہا جاتاہے جس میں آنکھ کی پیوند کاری کی جاتی ہے جس طرح گردے اور دیگر اعضاء کی پیوند کاری کی جاتی ہے ڈاکٹر کے متابق خاتون مریضہ کی عمر پینتیس سال اور اس کا تعلق دیر لوئر سے ہے اور یہ آنکھ کوئٹہ سے ایک شخص نے اس ہسپتا ل کو عطیے کے طور پر دی ہے اوڈیگرام میں قائم یہ ہسپتال جہاں روزانہ پانچ سو کے قریب مریضوں کا معائنہ اور علاج مفت کیا جاتاہے اُنہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈیوثرن کے عوام ایل آربی ٹی ہسپتال میں آنکھوں کے اس مفت علاج سے مستفید ہورے ہیں اور ہمارے ہسپتال کے دروازے تما م مریضوں کے علا ج کے لئے کھلے ہیں ۔
647 total views, no views today


