سوات، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے میں سوزوکی پک اپ گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس میں بچوں اور خواتین سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے ، مقامی افراد نے زخمیوں کو کھائی سے نکال کر کبل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زیادہ زخمی ہونیوالوں کو سنٹرل ہسپتال کے کیجولٹی وارڈ منتقل کیا گیا ہے ،
حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں بیس سالہ رخسانہ ، دو سالہ افصہ ، پچاس سالہ راشدہ، پینتالیس سالہ رضیہ ، تیس سالہ فاطمہ ، بیس سالہ امیر خان، ساٹھ سالہ شاہ تمروز ، پچیس سالہ حسین علی ، پانچ سالہ جہاں بختہ، نو سالہ ادریس شامل ہیں، جن میں سے ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جبکہ باقی مریضوں کو وارڈ منتقل کیا گیا ہے،
450 total views, no views today
Comments


