مینگورہ، پاکستان تحریک انصاف سوات کے صدر ورکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ 11کو انتخابی دھاندلی کے خلاف ہونے والے دھرنے میں تحریک انصاف سوات کے ہرگاؤں سے کارکن شرکت کریں گے اور قافلوں کی شکل میں کارکن اسلام آباد روانہ ہوں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈاکٹر امجدعلی نے کہاکہ 11مئی2013کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں سوات سے تحریک انصاف کے گاؤں گاؤں سے کارکن شرکت کریں گے اور ہرگاؤں سے گاڑیوں کے قافلوں کی شکل میں کارکن اسلام آباد پہنچ کر قائد عمران خان کی قیادت میں دھرنے میں شریک ہوں گے انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ابھی سے دھرنے میں شرکت کے لئے تیاریاں کریں تاکہ اس تاریخی دھرنے کا میاب بنایا جاسکے ۔
507 total views, no views today


