سوات، ضلع سوات میں موسم کی تیور بدلتے ہی محکمہ واپڈا کے تیور بھی بدلنے لگے، پہلے چھ اور اب بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع کردی، ضلع بھر میں موسم گرم ہوتی ہی محکمہ واپڈا نے اہل سوات کیساتھ سوتھیلی ماں جیسا سلوک شروع کردیا ہے، سوات کے شہری علاقوں میں اپریل کے مہینے میں چھ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی تھی اور اب مئی
کے مہینے میں یہ دورانیہ بڑھ کر بارہ گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے، اسی طرح سوات کے دیہاتی علاقوں میں یہ دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں سے تجاوز ہے ، جہاں پر عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،اب انے والے دومہینوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا امکان ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کم وولٹیج بھی اہل سوات کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، کم وولٹیج کی وجہ سے گھروں میں قیمتی الیکٹرانک کے اشیاء خراب ہورہے ہیں، اہل سوات کے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کرے۔
430 total views, no views today


