سوات، پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات نے اتوار کے روز ہونے والے جلسہ کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ، پارٹی ذرائع کے مطابق سوات بھر سے دو ہزار سے زائد گاڑیوں میں ہزاروں کارکن اسلام آباد روانہ ہونگے، پارٹی ذرائع کے مطابق ان ریلیوں کی قیادت ممبران صوبائی اسمبلی کرینگے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات کے سات حلقوں سے گاڑیاں صبح سویرے نکلیں گے
اور وہ تمام گاڑیاں سوات کے سرحد پر جمع ہونگے، جس کے بعد صبح دس بجے دو ہزار سے زائد گاڑیوں کا یہ قافلہ اسلام اباد کیلئے روانہ ہوگا، اسی طرح ڈویژن بھر سے دیگر گاڑیاں ملاکنڈ ٹا پ پر اکھٹے ہونگے اور وہاں سے ایک بڑے قافلہ کی صورت میں روانہ ہونگے، جو دو پہر ایک سے دو بجے کے قریب اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچے گا۔
451 total views, no views today
Comments


