کراچی: پاکستان سمیت آج دنیابھرمیں مائوں کاعالمی دن منایاجائے گا۔اس دن کے حوالے سے کراچی، لاہور اور اسلام آبادمیں مختلف ثقافتی پروگرامزپیش کیے جائینگے جبکہ کئی پاکستان اورانڈین گلوکاروں نے مدرزڈے کے خصوصی گیت نشر کئے جارہے ہیں۔بھارتی اداکاروجے رازکاکہناتھاکہ ماں دنیامیں فرشتے کاروپ رکھتی ہے میں نے اپنی ماں کو بہت ستایامگرمیری ماں مجھے میری شرارتوں پرپیارکیاکرتی تھی۔
پاکستانی اداکارہ حنادلپزیرخان کاکہناتھاکہ ماں کی محبت کے لیے کوئی بھی دن خاص نہیں ہے یہ ایسی ہستی ہے جس سے زندگی بھربھی پیارکیاجائے توکم ہے۔سینئربھارتی اداکار انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ میری ماں میری جنت ہیں وہ ہمیشہ سے میرے ساتھ ہیں، جب کبھی پریشان ہوجاتا ہوں توان سے ہی اکیلے میں گفتگو کرتا ہوں۔ سینئر پاکستانی اداکارقاضی واجد نے کہاکہ ماں توایسی ہستی ہے کہ جس کے بارے میں کوئی بات کرنامشکل ہے دنیامیں میں نے خدا کو اپنی ماں کی شکل میں دیکھاہے۔بھارتی گلوکار شنکرماہا دیون نے کہاکہ جب اپناگاناتجھے سب ہے پتہ میری ماں ریکارڈ کروارہا تھا تومیں رودیاتھا، ہمیں اپنی مائوں کاخیال رکھناچاہیے اورانکی خوشی کے لیے اپنی خوشیاںقربان کردینی چاہئیں۔
482 total views, no views today


