مینگورہ،خپل کور ماڈل سکول میں انعامات کی تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء نے خاکے وملی نغمے پیش کرکے شرکاء سے داد وصول کی ،اس موقع پی ایس ایجوکیشن فضل احد اور احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بدولت بچوں میں شعور پیدا ہوتا ہے
جبکہ تعلیم کی وجہ سے اقوام ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور تعلیم کی راہ میں موجود ہر قسم کی رکاؤٹ ختم کریں ،اس موقع تقریب میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے،
443 total views, no views today
Comments


