مینگورہ ،سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ کانجو ڈھیرئی میں ٹرک اورموٹر سائیکل کادرمیان تصادم ہوا جس کے وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار چچازاد بھائی شیر شاہ ولد فضل الدین اور سلمان ولد نظام الدین سکنہ کوزہ بانڈی شدید زخمی ہوگئے جسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا گیا۔دونوں موٹر سائیکل پر بارات میں تیز رفتاری کیساتھ جارہے تھے جس کیوجہ سے حادثہ پیش ایا
۔ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔کانجو پولیس نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بنڑ طاہر اباد میں اورنگ زیب ولد شاہ وزیرسکنہ بھٹئی چوک نے زمین کے تنازعہ پر اپنے سگے بھائی عالم زیب کو گولی ماردی ۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔پولس نے ملزم اورنگ زیب کو موقع سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
457 total views, no views today


