سوات،سوات پولیس نے دہشت گردی کی کارروائی میں استعمال ہونیوالا بارودی مواد قبضہ میں لے لیا، لنڈاکے چیک پوسٹ پر پولیس کی اہم کارروائی، 48 کلو بارودی مواد اور 30 ڈیٹونیٹر گاڑی سے برآمد، پولیس سٹیشن غالیگے کے مطابق پولیس نے سوات میں دہشت گردی کاایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،پولیس نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر سخاکوٹ سے انے والے سوزوکی پک آپ نمبر 4075 کے خفیہ خانوں سے 48 کلو گرام بارودی مواد اور 30 عدد ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے ،
جبکہ ڈرائیور یاسر ولد بہادر خان سکنہ سخاکوٹ کو موقع سے گرفتار کرکے غالیگے پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا ، جبکہ گاڑی اور بارودی مواد کو بھی پولیس سٹیشن لے جائیگا ، جہاں پر پولیس نے ملزم کیخلاف دہشت گردی کے دفعات کے تحت ایف ائی ار درج کرلیا، جبکہ پولیس ملزم سے تفتیش میں مصروف ہے
480 total views, no views today


