سوات، سوات میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، ضلع کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاوہ تحصیل کبل، بریکوٹ، مٹہ ، خوازہ خیلہ اور سوات کے سیاحتی پہاڑی علاقوں میں بھی گرج چمک کیساتھ دن بھر بارش جاری رہی، جس سے سوات کے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے، مینگورہ شہر میں بارش
کے بعد تمام گلی کوچوں میں بند ندی نالیوں کا گندا پانی بہننے لگا، مینگورہ شہر کے تمام سڑکوں پر گندے پانی بہنے کی وجہ سے عوام کو امدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
491 total views, no views today
Comments


