سوات ، بونیر میں ایلم پہاڑی اور ملحقہ علاقوں جوڑ سے پیر بابا تک تیسرے روز بھی کرفی برقرار رہی۔لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔علاقے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ اپریشن جاری ۔اطلاعات کیمطابق اتوار کے شب دوبجے بونیر کے علاقہ مشہور پہاڑی ایلم اور ملحقہ علاقوں میں مشکوک افراد کی موجودگی پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری بونیر پہنچ گئی۔
اور اتوار کے روز سے جوڑ سے پیربابا روڈ پر کرفیوں کا نفاذ ہوگیا۔جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری رہا۔ تاہم منگل کے روز صبح اس میں نرمی کی گئی اور عوام نے اشیاء خوردنوش کا سامان لیکر گھروں میں لے گئے۔ تقریباٗ دو گھنٹے کے نرمی کے بعد کرفیوں کو دوبارہ لگایا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ اپریشن کا تیسرا روز جاری ہے۔ اس دوران اپریشن کے نگرانی میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی نظر آئے۔جبکہ موصولہ اطلاعات کیمطابق علاقہ کے مختلف مقامات پر واقعہ گھروں میں بھی شک کی بناء پر سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی بھی کی ہے۔ اس دوران علاقے کے مختلف سکولز اور کالجز بند ہے۔ جبکہ انٹر میڈیٹ کی جاری امتحانات جاری ہے اور طلباء پرچہ دینے کیلئے متعلقہ ہالز تک پہنچنے کیلئے کرفیو سے مستثنیٰ ہے۔ آخری اطلاع آنے تک علاقے میں سرچ اپریشن اور کرفیوں برقرار رہی۔
510 total views, no views today


