سوات ، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے ، مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ، سوات میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا ، کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے عوام پی ٹی آئی کا ساتھ دیں ، ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے وہ پورا کیا جائیگا
، مسائل زیادہ اور وسائل کم ہونے کے باوجود ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا ، عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ، اسلئے صوبے میں مثالی حکومت قائم ہو چکی ہے ، جو کرپشن سے معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ، عوام بھی اس جہاد میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں اور خود کرپشن میں ملوث رہنما آج تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں۔
380 total views, no views today


