سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ۔09ستمبر2017ء ) تحصیل کبل گاؤں شریفے کے عوام کا چالیس سالہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا،وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے ضلعی کونسلر حمید خان کے ہمراہ 50لاکھ روپے لاگت سے تعمیر شدہ شریفے روڈ کا افتتاح کردیا اس موقع پر اجتماع منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے رہنما نواب خان،اقبال بلند،انور زیب،محمد ذادہ،سلیمان،سیمت خان،رحمت خان،لعلی،منیر ،حضرت چمن ،بخت زمان اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرامجد علی نے کہا کہ پاکستان کے تاریخ میں سابقہ حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور قومی دولت کو بے دریغ لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کیا جس کی وجہ سے عوام ترقی سے محروم رہے خصوصا اے این پی دور میں خان خوانین نے علاقے کے امن کو تباہ کرتے ہوئے بے گناہ لوگوں کا ناحق خون بہایا اور پاکستان کوغیر مستحکم کرکے پوری دنیا میں پختون قوم کو بد نام کردیا جبکہ تھانہ کلچر کے ذریعے غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر غلام بنائے رکھا جس کی وجہ سے لوگوں نے گذشتہ الیکشن میں خان خوانین کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف غریب عوام کے امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے جس نے بلا متیاز عوامی خدمت کے بدولت غریب کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے بہترین پالیسیوں کے بدولت داروں میں اصلاحات کئے تعلیم ،صحت،پٹوار،پولیس سمیت دیگر اداروں کو مضبوط کیا اور کرپشن کا خاتمہ کرتے ہوئے قوم کا پیسہ سو فیصد قوم پر خرچ کرکے لوگوں کی معیار زندگی بلند کردی اسی وجہ سے لوگ جوق در جوق پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں جس سے صاف واضح ہے کہ آنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ 85لاکھ کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے بعد مزید فنڈز فراہم کرکے سورے شریفے کی پسماندگی دور کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لئے اپنا سکھ چین قربان کردیا ہے اور چوروں کے سردار نواز شریف کو انجام تک پہنچانے کے بعد اب زرداری کی باری ہے جبکہ کرپشن میں ملوث دیگر لوگوں کا بھی احتساب کیا جائے گا انشاء اللہ کامیابی کے بعد آئندہ پانچ سالوں میں جملہ مسائل حل کرکے پنجا ب ،سندھ اور بلوجستان کو بھی خیبر پختونخواہ کی طرح مثالی بنائیں گے ۔
1,154 total views, no views today



