سوات، سوات میں اٹھارہ مئی کو اینو ویٹیو یوتھ فورم کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا ہے، ٹیلنٹ ایوارڈ میں معروف صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین خصوصی شرکت کرینگے جبکہ اس موقع پر سوات کے مشہور طالبہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے ، ائی وائی ایف کے ڈائیر یکٹر ڈاکٹر جواد نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات
کے مشہور وددیہ ہال میں اٹھارہ مئی اتوار کے روز صبح نو بجے قومی سطح پر ایوارد کا انعقاد کیا جارہا ہے ، جس میں پورے پاکستان سے لوگ ائیں گے تقریب میں سماجی سطح پر کام کرنے والے لوگوں کوان کے خدمات پر سراہا جائیگا ،ا ور مختلف لوگوں کو پورے پاکستان میں ایوارڈ ز دیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ تقریب میں نامور لکھاری و ٹی وی میزبان طلعت حسین کے علاوہ سماجی نامور کارکن حصہ لیں گے، جبکہ سوات سے تعلق رکھنے والے مشہور طالبہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کرینگی، انہوں نے کہا کہ تقریب میں نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ بھی کرئیں گے۔ڈاکٹر جواد نے کہا کہ اہل سوات اور خصوصا سوات کے سماجی سیکٹر میں کام کرنے والے لوگوں کو اس تقریب میں انے کی دعوت دی جاتی ہے،
553 total views, no views today


