رپورٹ /عزیز کالامی سے
سوات کے پرفضا مقام وادی کالام میں تین روزہ فیسٹول کا آغاز ہوگیا ، فیسٹول خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ سیاحت وثقافت کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے ، فیسٹول کے پہلے دن میوزیکل شو ،مشاہرہ اور پیراگلائیڈنگ شو کا مظاہرہ کیا گیا ۔ میوزیکل شو میں پشتو زبان کے معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس سے فیسٹول میں شریک شائقین خوب محضوض ہوئے ۔ فیسٹول میں علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے ہیں جس میں صوبہ بھر کے سماجی تنظیموں اور محکمہ ثقافت کے تحت چلنے والے مختلف غیر سرکاری اداروں نے تیس سے زائد مختلف چیزوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔ فیسٹول میں ملک بھر سے بڑی تعداد سیاحوں کے امد سلسلہ جاری ہے اور مقامی لوگوں نے اس طرح کی ثقافتی میلوں کو علاقے کے ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے ۔ ثقافتی میلے کے دوسرے روز صوبائی وزیر کھیل وثقافت محمود خان ، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت حاجی عبدالمنعم ،چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان اور دوسرے وزراء اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔تین روزہ ثقافتی میلے کے اخری روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اختتامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے

3,956 total views, no views today
Comments