مٹہ (سوات نیوز ڈاٹ کام16 ستمبر)پاک آرمی کیطرف سے پیوچار اور بہاء کے عوام کیلئے دو روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ کا انعقاد،عوام مستفیدتفصیلات کیمطابق پاک آرمی کے 2 فیلڈ رجمنٹ آرٹلری کے طرف سے مٹہ کے علاقے پیوچار اور بہاء میں عوام کیلئے دو روزہ فری میڈیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں پانچ انکھوں کے سپیشلسٹ تھے جن میں تین لیڈی ڈاکٹرز بھی تھے۔ فری میڈیکل آئی کیمپ میں علاقے کے بیشترا نکھوں کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیااور انہیں مفت ادوایات بھی دئے گئے۔اس کے علاوہ جن مریضوں کے انکھوں کی سرجری کا مسلہ تھا انہیں بھی مٹہ ہسپتال بلا کر انکھوں کی مفت سرجری کروائی جائیگی۔اسکے علاوہ پاک آرمی کے کرنل شاہد بشیر اور ،مٹہ ہسپتال کے MS ڈاکٹر محمد سلیم نے بھی فری میڈیکل آئی کیمپ کا دورہ کیا ۔
1,382 total views, no views today



