باجوڑ ایجنسی: تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کنارے ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی سمیت 5افراد شہید جب کہ متعدد لیویز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑایجنسی میں تحصیل لوئی ماموند کے علاقے تنگی گڑیگال میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5افراد شہید ہوگئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول دھماکے میں لیویز کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں پولیٹکل تحصیلدار ماموند فواد علی سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ لیویز کے متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز اہلکار شامل ہیں یا نہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
1,576 total views, 2 views today