مینگورہ سوات کے تحصیل بابوزئی کے تحصیلدار کو تبدیل کرکے ان کے جگہ جونیئر افیسر کو تعینات کردیا گیا ، تحصیل بابوزئی کے تحصیلدار کے پوسٹ 16سکیل کے ہیں جبکہ اب ایک جونیئر نائب تحصیلدار 14 سکیل کو اس اہم پوسٹ پر تعینات کردیا ہے ، اسی طرح پشاور شہر میں بھی جونیئر نائب تحصیلدار کو لگایا گیا ہے ،تحریک انصاف کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور انصاف کے نام قائم اور حکومت میں آنے والے حکمرانوں نے سابقہ حکومتوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں
پہلے ایک جونیئر افیسر کو تعیناتی کیلئے کاروائیاں شروع کردی جب ان سے مفادات کے تکمیل نہ ہوسکے تو ایک اور تحصیلدار کو یتیم سوات میں تعینات کردیا گیا ، یتیم سوات سے منتخب ہونے والے ممبران سوات کے حقوق حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اور سوات سے جعلی مینڈیٹ سے منتخب ہونے والے ممبران کے خلاف کسی بھی وقت سوات کے عوام سڑکوں پر نکلیں گے ، سوات کے موسم اور حالات کا پتہ کسی نہیں چلتا کہ کب کیا ہوگا ، جعلی مینڈیٹ رکھنے والے عناصر کے غبارے سے بہت جلد ہوا نکل جائیں گے ۔
554 total views, no views today


