مینگور ،مٹہ سوات میں زبانی تکرار پر بھائی کے ہاتھوں بھائی خون میں لہولوہان،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،رحمت علی والد بہادر منیر سکنہ کوزہ درشخیلہ مٹہ کو اپنی چھوٹے بھائی ظفر نے معمولی تکرار پر چھریوں کے وارسے شدید زخمی کردیا جس مٹہ ہسپتال منتقل کرکے طبی امدادکے بعد سیدو منتقل کردیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفشیش شروع کردی ہے۔
تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ مشکومی میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار طوطی رحمان ولد الف رحمان جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے رپورٹ درج کر کے تفشیش شروع کردی ہے۔
577 total views, no views today
Comments


