مینگورہ( سوات نیوز ڈاٹ کام 19ستمبر 2017ء ) سوات گراسی گراؤنڈ میں سوات سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گزشتہ روز اباسین ملغلری کلب اور میاندم شا زلمی کلب کے مابین کھیلا گیا جس میں اباسین ملغلری کلب نے میاندم شازلمی کلب کو 2وکٹوں سے شکست دے دی۔سوات میں سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن کا باقاعدہ افتتاح سوات کرکٹ ایسو سی ایشن کے صدر شکیل خان اور سیکٹری حسین علی خان نے کیا۔سپر لیگ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 14ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جس میں ایک شانگلہ اور ایک بٹ خیلہ کی ٹیم بھی شامل ہے ۔ٹورنامنٹ سوات کے سب سے بڑے اور مشہور گراسی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ دیکھنے کھیلے بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین بھی موجود تھے ۔افتتاحی میچ میں اباسین ملغلری نے میاندم شازلمی کو 2وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں برتری حاصل کی ۔افتتاحی میچ کے مہمانان شکیل احمد اور حسین علی نے فاتح ٹیم میں نقدانعامات بھی تقسیم کئے ۔
1,566 total views, no views today



