مینگورہ، تحصیل کبل پختونخواہ ملی عوامی پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ بد ستور جاری کوزہ بانڈئی میں اے این پی اور تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنان نے PMAPمیں شمولیت کا اعلان کرکے پارٹی کو عروج پر پہنچانے کا عزم کرلیا اس حوالے سے کوزہ بانڈئی میں اشرف خان کے رہائش گاہ پر اجتماع منعقد ہوا جس PMAPسوات کے سکریٹری خورشید کاکاجی ،ملک ریاض احمد خان،محمد رحیم ایڈوکیٹ،لیاقت علی ایڈوکیٹ سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجتماع سے خطاب
کرتے ہوئے خورشید کاکاجی اور ملک ریاض احمد خان نے کہا کہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی پختونوں کے بنیادی حقوق ،عزت و تحفظ اورمسائل و مشکلات حل کرنے کے لئے عملی سیاست کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پختون خطے میں منظم سازش کے تحت دہشت گردی کرائی جارہی ہے جس کی وجہ سے قدرتی وسائل سے مالا مال خطے کے نڈر اور بہادر قوم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ کہ پختون قوم کو باوقار مقام دلانے کے لئے پوری قوم کا محمود خان اچکزئی کے زیر قیادت پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا کہ انکو پارٹی میں عزت و احترام دیا جائے گا اس موقع پر کوزہ بانڈئی نمبر 1اور کوزہ بانڈئی نمبر2کے ابتدائی یونٹوں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جہاں پر کوزہ بانڈئی نمبر 1کے لئے خورشید علی سکریٹری،حمید خان سینئیر معاون سکریٹری ،افتاب علی سینئیر معاون سکریٹری دوم،عدنان باچہ ،زیارت گل رحیم اللہ ،مسلم خان معاون سکریٹریز،سکندر حیات سکریٹری اطلاعات اور نواب علی سکریٹری مالیات مقرر ہوئے جبکہ کوزہ بانڈئی نمبر 2کے لئے عمران شاہ سکریٹری،ہدایت الرحمن گران سینئیر معاون سکریٹری،سکندر خان معاون سکریٹری دوم،فیاض خان ،بحر الامین،عبد الوہاب،باہر شاہ معاون سکریٹریز،الیاس خان سکریٹری مالیات اور رحمت اللہ سکریٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔
418 total views, no views today


