مینگورہ، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئ اشفاق خان کا مینگورہ شہر کے مختلف مقامات پر ہوٹلوں پر چھاپے ، صفائی نہ کرنے ، کم وزن روٹیوں کی فروخت ، نرخنامے نہ رکھنے پر 7 سے زاہد ہوٹلوں اور تندور والوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے ، گزشتہ روز اے سی بابوزئ ہیڈ کوارٹر اشفاق خان نے ریڈر اقبال خان اور لیویز نفری کے ہمراہ گرین چوک ، نشاط چوک اور مین بازار کے قریب ہوٹلوں کا اچانک معائنہ کیا
، اس دوران بروست مرغیوں کو زائد نرخوں پر فروخت کرنے ، کم وزن روٹیاں فروخت کرنے اور نرخنامے نہ رکھنے پر 7 سے زائد ہوٹلوں پر جرمانے عائد کئے ، اس موقع پر اے سی اشفاق خان نے بتایا کہ عوامی شکایات پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور کسی کو معاف نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان ، تندور والے لوگوں کو صاف ستھرہ اور تازہ اشیاء خورد و نوش روٹیاں ، چائے اور مرغیاں ، کھانے وغیرہ متعین کردہ نرخوں پر فراہم کریں ، انہوں نے کہا کہ روزانہ بنیادوں پر مزید کارروائی ہوگی اور جرمانوں کیساتھ ناجائز منافع خوری کو جیل بھیج دونگا ، عوامی حلقوں نے بازار چیکنگ پر اے سی اشفاق خان کا شکریہ ادا کیا ۔
479 total views, no views today


