سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام 21 ستمبر 2017ء) یونیورسٹی آف سوات میں ایچ ای سی کے نیڈبیسڈ سکالرشپس پروگرام کے تحت مستحق طلباء میں وظائف کی تقسیم کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع یونیورسٹی آف سوات کے کئیرٹیکرڈاکٹرحسن شیر نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات میں سکالرشپس تقسیم کیئے۔ مہمان خصوصی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے عمائدین اور دیگر شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انتہائی دگرگوں حالات کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی ممبران کی شبانہ روز محنت کی وجہ سے طلباء کی صلاحیتیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مختلف آفات کی وجہ سے یہاں کے رہنے والے گھرانے معاشی مشکلات سے دوچارہیں اور یہی وجہ ہے کہ روزاول سے ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم مختلف وضائف کے زریعہ سے طلباء وطالبات کوعلم کی روشنی سے روشناس کرائیں تاکہ کوئی بھی طالب علم پیسے نہ ہونے کی وجہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس وقت یونیورسٹی کو اپنے بلڈنگ کی تعمیر کا مسئلہ درپیش ہے اور موجودہ انتظامیہ یونیورسٹی کی تعمیرپرخصوصی توجہ مرکوزکیئے ہوئی ہے تاہم تب تک ہم ضرورت کے مطابق طلباء کے کلاسسزاور تحقیق کے لئے بہتر ماحول مہیاکرنے میں کوئی کثرباقی نہیں چھوڑے گے۔
1,582 total views, no views today



