مینگورہ ( سوات نیوز ڈاٹ کام 22 ستمبر 2017ء ) ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور مینگورہ کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے سے خوف وہراس میں مبتلالوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔ زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.3اور گہرائی 18کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے۔
1,632 total views, no views today
Comments



