مینگورہ، نوشہرہ میں پشتوکے نجی نیوزچینل کے رپورٹرپر پولس تشددکے خلاف سوات پریس کلب کے صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے پلے کارڈاٹھاکر نعرہ بازی بھی کی،اس موقع پر مظاہرین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ میں ہمارے بھائی باچاخان کو پولیس نے ظالمانہ تشددکا نشانہ بنا کر ظلم کی انتہاء کردی ہے جس کی پرزرومذمت کرتے ہیں،
انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی پولیس نے مختلف اوقات میں صحافیوں پر تشددکیا ہے مگر تاحال نہ تو ان پولیس اہلکاروں سے کسی نے باز پرس کی اورنہ ہی حکومت نے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے،انہوں نے کہاکہ صحافتی برادری بے سروسامانی کی حالت میں ملک وقوم کی خدمت کررہی ہے اور مظلوم لوگوں کی آوازکو ایوانوں تک پہنچارہی ہے مگربعض عناصر انہیں اس مشن سے ہٹانے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ نوشہرہ کے صحافی پرتشددکرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے سمیت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
403 total views, no views today


