پشاور: (این این ائی) محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق پشاورمیں محرم الحرام کے دوران امن وامان کو برقراررکھنے کے لیے پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا ہے ،آپریشن کے دوران بیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے،آپریشن یکہ تھوت کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، جہاں آج مختلف امام بارگاہوں سے محرم الحرام کے ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔
1,640 total views, no views today
Comments



