مینگورہ ،ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر میں تمام چوکوں کو خوبصورت بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں ، میونسپل کمیٹی مینگورہ کو کمپیکٹر، ڈمپر اور کنٹینرز کی فراہمی سے عوامی مشکلات میں کمی انے کے ساتھ سروسز میں بہتری آئیگی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی مینگورہ کو پارسا پی ڈی ایم اے کو جانس فراہم کردہ گاڑیوں کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
اس موقع پر اے سی بابوزئی اشفاق خان ، پارسا ڈائریکٹر سردار زیب ، سی ایم او نثار خان یوسفزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں صحافیوں ، عمائدین اور میونسپل ملازمین نے بھی شرکت کی ، فضل حکیم خان نے کہا کہ مینگورہ شہر کو دیگر شہروں کے ہم پلہ بنانے کیلئے ہم خصوصی اقدامات کررہے ہیں اور امسال ریکارڈ ترقیاں کام کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سوات کی ترقی کیلئے توجہ دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز میں بہتری انے سے عوامی مشکلات کا ازالہ ہوگا ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جلد دیگر مسائل حل کیلئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے بات کریں گے ، انہوں نے اس موقع کمپیکٹر ، گاڑیوں اور
409 total views, no views today


