سوات، ضلع سوا ت کے گاؤں شاہ ڈھیری میں باویس سالہ شادی شدہ خاتون کو ذبح کردیا گیا لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کی گئی، شاہ ڈھیری پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیری میں باویس سالہ شادی شدہ خاتون سلطانیہ ولد عزیز الرحمان کو مبینہ طور پر ذبح کیا گیا ، پولیس کے مطابق اس واردات کی ایف ائی ار لڑکی کی والد
نے اپنی بیٹی کی سسرال والوں کیخلاف درج کرلی ہے، پولیس نے لڑکی کی لاش قبضہ میں لیکر سیدو شریف ہسپتال لائی گئی ، جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کردیا گیا، پولیس نے لڑکی کی والد کی ایف ائی ار پرمبینہ ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے تاہم اخری اطلاعات انے تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائے جاسکی، دوسری طرف تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں تیز رفتار فلائنگ کوچ نے راہگیر کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ، جس کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔
555 total views, no views today


