سوات ، یونیورسٹی آف سوات میں سنٹرفارپلانٹ سائنسز اینڈ بائیوڈائیور سٹی کے زیراہتمام’’عالمی یوم حیاتیاتی تنوع‘‘ کے حوالے سے جمعرات کے روزایک سیمینارمنعقدہواجس میں انسانی زندگی میں ماحول کی اہمیت کواجاگرکیاگیااوراس مناسبت سے طلبہ کی بنائی گئی مختلف پینٹنگز،ماڈلزاورتصاویرکی نمائش بھی کی گئی۔یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجہانزیب خان مہمان خصوصی تھے
جبکہ ڈین فیکلٹی آف سائنس کوہاٹ یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرشفیق الرحمان کو بطور گیسٹ سپیکر مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے لیکچر کے دورن انہوں نے حیاتیاتی تنوع کی اہمیت کے بارے میں کہاکہ انسان کے اردگردکے ماحول کی خوبصورتی کیلئے ضروری ہے کہ انسان دوست ماحول کوفروغ دیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی مناظرکے تحفظ ہی میں انسانی زندگی کی بھلائی پوشیدہ ہے انہوں نے کہاکہ صاف ستھراماحول نہ صرف انسانی صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ آئندہ نسلوں کی بہتری کیلئے بھی ایک لازمی جزہے۔ انہوں نے کہاکہ ماحول کے تحفظ کیلئے عوام کے اندرآگاہی پیداکرنے کی ضرورت ہے اوراس سلسلہ میں ہم سب نے مل کراجتماعی کوششیں کرناہوں گی انہوں نے کہاکہ ماحول کی اہمیت کواجاگرکرنے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ تمام سٹیک ہولڈرزکوبھی اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی ۔اس موقع پروائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدجہانزیب خان نے کہاکہ اللہ بھی قدرت سے محبت کرتاہے اورانسان کیلئے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنے اردگردکے ماحول کاخیال رکھے انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ انسان پیدائشی طورپراپنے ماحول اورمادروطن سے محبت رکھتاہے اوریہ لگاؤ ہی قدرتی ماحول کوصاف وستھرارکھنے میں مددگارثابت ہوتاہے انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی آف سوات زندگی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں اپناکرداراداکرنے کی کوشش کررہی ہے اورمستقبل میں بھی وہ اس قسم کی سرگرمیوں کوجاری رکھیں گے۔قبل ازیں سنٹرفارپلانٹ سائنسزاینڈبائیوڈائیورسٹی کے ڈائریکٹرڈاکٹرحسن شیرنے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بائیوڈائیورسٹی کی اہمیت پرروشنی ڈالی جبکہ عالمی یوم حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے چارمختلف کٹیگریزمیں مقابلوں کابھی اہتمام کیاگیاجس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء وطالبات نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔
615 total views, no views today


