مٹہ (سوات نیوز ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ میں مختلف واقعات کے دوران خاتو قتل نوجوان کی خودکشی، حادثہ میں چار افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقہ گربنڑ باغ سر میں زمین اور راستے کی تنازعہ پر مبینہ ملزم مسمی شاہ زرین نے اپنے طلاق شدہ بھابھی پر بندوق سے فائرنگ کردی جس سے مذکورہ خاتون موقع ہی پر جان بحق ہوئی ادھر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو الہء قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے مذید تفتش شروع کی ہے گاؤں سمبٹ چم کے مسمی نعمت اللہ ولد میاں سید واحد عمر 27سال نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے اپ کو گولی مارکر خودکشی کرلی نوجوان کی لاش کو مٹہ ہسپتال لاکر بعد میں ورثاء کی حوالے کیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کی ہے گاؤں اشاڑے کے قریب ایک سوزکی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کی نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے جن کو علاج کیلئے مٹہ ہسپتال لائے گئے
1,530 total views, 2 views today