مینگورہ، ڈیڈک چیئرمین سوات اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی کے 80 سمیت سوات بھر میں بہت جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوجائیگا تعمیراتی منصوبے معیاری اور بروقت مکمل ہوں گے۔ کیونکہ ترقیاتی منصوبوں سے کرپشن اور کمیشن کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے حلقہ پی کے اسی کو ایک ماڈل سٹی بنانے کا تہیہ کرچکا ہوں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے زیادہ سے زیادہ فنڈعوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختص کردیا ہے انشاء اللہ بہت جلد عوام صوبائی حکومت کے عوام دوست منصوبوں سے مستفید ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں صحت اور تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی عوام کی خون پسینے کی پائی پائی صرف عوام ہی پر خرج کی جائے گی۔
448 total views, no views today


