سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )اے این پی سعودی عرب کے مرکزی سینئر نائب صدر ظہور احمد نے کہا ہے کہ فاٹا کی خیبر پختونخواہ میں شمولیت کے حوالے سے وفاقی حکومت تاخیری حربوں سے کام نہ لیں،فاٹا کے حوالے سے ملی مشر اسفندیار ولی خان کا موقف دو ٹوک ہے،اب وقت اگیا ہے کہ قبائلی عوام کی احسا س محرومیوں کا ازالہ ہوجائے،کچھ سیاسی لیڈر فاٹا پر صرف اپنے سیاست چمکا رہے ہیں ،فاٹا کے عوام بھی خیبر پختونخوا میں شامل ہوناچاہتے ہیں لہذا حکمران قبائلی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے مزید تاخیر نہ کریں،ان خیالات کا اظہار ظہور احمد نے سوات کے صحافیوں سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کی جدوجہد پختون قوم کی ترقی کیلئے ہیں حالانکہ اس کیلئے جو قربانیاں پارٹی کے قائدین و کارکنوں نے دی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،اے این پی جب اقتدار میں ائی تو انتہائی مخدوش حالات تھے یہ پارٹی قائدین و کارکنوں کی جدوجہد تھی کہ قلیل عرصہ میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ اتنے ترقیاتی کام کئے جو سابقہ ادوار میں کبھی نہیں ہوئے،انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے اے این پی کے حق میں فیصلہ دیا ہے اور انیو الے الیکشن میں ایک بار پھر حکومت قائم کرینگے،اخر میں انہوں نے کہا کہ ہم باچا خان بابا کا پیغام گھر گھر پہنچارہے ہیں انیوالے الیکشن میں امیر حیدرخان ہوتی کی جراٗتمندانہ قیادت کیوجہ سے خیبر پختونخواہ میں مثالی حکومت قائم ہوگی ۔
1,364 total views, no views today



