سوات ،سال 2014 کے منصو بے” معاش اور قد رتی آفا ت کے خطرات کو کم کرنا” کے نفا ذ کے لیے ایک مقا می این جی او ” حجرہ ” اور (یو این ڈبیلو ایف) کے با ہمی شراکت سے شرواتی ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد قدرتی آفات کیلئے ایک لچکدار ڈھانچے کی تعمیر اور کمیونٹی کے ضروریات کیلئے روزگار سے متعلق منصوبہ بندی کرناہے۔
سال 2013 میں بالائی سوات کی یو نین کو نسلز کالام، اترور اور بالاکوٹ میں تقریبا 6,000 خاندانوں کو 68.4 لاکھ روپے کے نقد امداد کے فراہمی کی باعث بہت فائدہ ہواتھا۔ جبکہ سال 2014 میں ” حجرہ” اسی منصوبے کی تحت مذید 3500 گھرانوں کو 48.6 لاکھ نقد روپیوں کے فراہمی کی زریعے مدد کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تمام متعلقہ فریقین شعبہ مٹی ، تحفظ، شعبہ جنگلی حیات، شعبہ زراعت شعبہ جنگلات (ڈی ڈی آر ) فورم اور مقامی عمائدین وغیرہ اور متعلقہ مقامی انتظامیہ شرواتی ورکشاپ کے دوران مو جود تھے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر سوات اس سر گرمی کی چیف گیسٹ کے طور پر ورکشاپ مو جود تھے۔” شرواتی ورکشاپ کا مقصد ایک بہتر کو آرڈنیشن بنانا” پروجیکٹ بہتر طریقے سے سمجھنا اور متعلقہ محکموں سے رہنمائی طلب کرناتھا۔ ورکشاپ میں مختلف معلوماتی مواد ) منصوبے کی پیشکش، دستاویزی فلم اور تحریری مواد( کا استعمال کیا گیا۔ جسکے ذریعے شروکاء نے مسائل اور وسائل کا جائزہ لیا۔ ورکشاپ میں سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد کیاگیا۔ تاکہ منصوبے کے مقصد کا شفافیت کے ساتھ جا ئزہ لیا جاسکیں۔
394 total views, no views today


